ابنا: مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے سعودی ولیعہد سلطان بن عبد العزیز کی رحلت پر سعودی عرب کے فرمانروا عبد اللہ بن عبد العزیزکو تعزيت پیش کی ہے۔ ہاشمی رفسنجانی نے اپنے پیغام میں سعودی حکومت، عوام اور مرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ہاشمی رفسنجانی نے اپنے پیغام میں مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد و یکجہتی کو مضبوط بنانے کے ذریعہ دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے پر تاکید کی ہے۔
..........
/169